متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قائم سکھ گردوارہ دربار جبل علی میں ڈاکٹر سریندر سنگھ کندھاری کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد سکھ مسلم دوستی اور بین المذاہب رواداری کے فروغ اور امن بقائے عالم کے لیے دبئی حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔