اہم خبریں

سہیل احمد رضا سول سروسز اکیڈمی پاکستان کی انٹرفیتھ ہارمنی سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر و ریسورس پرسن مقرر

Sohail Ahmad Raza Civil Services Academy Interfaith Harmony Appointment 2026

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز، محترم سہیل احمد رضا کو سول سروسز اکیڈمی پاکستان کی انٹرفیتھ ہارمنی سوسائٹی کا چیف کوآرڈینیٹر و ریسورس پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ تقرری بین المذاہب ہم آہنگی، مکالمے اور امن کے فروغ کے میدان میں اُن کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ سہیل احمد رضا عرصہ دراز سے مختلف مذاہب کے مابین باہمی احترام، رواداری اور مکالمے کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں، اور اس حوالے سے قومی و بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین و ذمہ داران نے سہیل احمد رضا کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مثبت معاشرتی اقدار کے استحکام کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

تبصرہ