متحدہ عرب امارات: گردوارہ دربار جبل علی میں افطار ڈنر، سید مدثر محی الدین قادری کی شرکت

aftar dinner UAE

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قائم سکھ گردوارہ دربار جبل علی میں ڈاکٹر سریندر سنگھ کندھاری کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد سکھ مسلم دوستی اور بین المذاہب رواداری کے فروغ اور امن بقائے عالم کے لیے دبئی حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ افطار ڈنر میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزاہ سید مدثر محی الدین قادری نے شرکت کی۔ افطار ڈنر میں ملکی و غیرملکی مسلم کیمونٹی کے سربراہان بھی شریک تھے۔ دبئی حکومت کے اعلیٰ افسران نے گرودوارہ کے اس عمل کو سراہا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر سنجے سدھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر خطے میں امن و سکون کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد و نظریات و جذبات کو تسلیم کرنا چاہیے اور ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بننا چاہیے تاکہ اس افراط و تفریط کے عالم میں ہم ایک دوسرے کے لیے سکون کا باعث بن سکیں۔ چیئرمین گرودوارہ دربار صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ افطار کے بعد نماز مغرب کی ادائیگی کا خصوصی انتظام گوردوارہ کے حال میں کیا گیا۔

aftar dinner UAE

aftar dinner UAE

aftar dinner UAE

aftar dinner UAE

aftar dinner UAE

تبصرہ