شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب، سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کی شرکت

Sikh community cut the birthday cake of Dr Tahir-ul-Qadri

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نیوزی لینڈ، امریکہ، کینیڈا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کے ہمراہ سکھ رہنماؤں نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب میں سردار جوگا سنگھ، سردار منموہن سنگھ، سردار بھجن سنگھ، سردار امریت سنگھ طور اور سردار درشن سنگھ نے اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق شیخ الاسلام کی صحت سلامتی اور درازیٔ عمر کیلئے ارداس کی۔

Sikh community cut the birthday cake of Dr Tahir-ul-Qadri

Sikh community cut the birthday cake of Dr Tahir-ul-Qadri

Sikh community cut the birthday cake of Dr Tahir-ul-Qadri

تبصرہ