خیبر پختون خواہ کی وزارتِ اوقاف و اقلیتی امور کے زیراہتمام پشاور کمیونٹی ہال میں انٹرفیتھ ہارمنی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے میزبان صوبائی وزیر اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاشی اور سردار صاحب سنگھ سردار انمول گردیپ سنگھ کی دعوت پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی اور وفاقی پارلیمانی بین المذاہب رواداری کمیٹی کی سیکرٹری شنیلا روتھ تھیں۔ تقریب میں ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی، بہائی اور کیلاشی کمیونٹی کے رہنما شریک تھے۔
تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے بین المذاہب رواداری کی اہمیت اور قومی سطح پر مذاہب کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا آئینِ پاکستان کی میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔ اسلامی تعلیمات اور آئینِ پاکستان کی روشنی میں ہمیں بحیثیتِ پاکستانی اپنے رویوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں متحد ہوکر وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔
کانفرنس میں سہیل احمد رضا مختلف مہمانوں کو شیخ الاسلام کی کتب کے تحائف پیش کیے اور سہیل احمد رضا کو ان کی بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
تبصرہ