نیشنل انٹرفیتھ پیس ایوارڈ 2021ء کی تقریب باغ جناح لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب رواداری پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے منہاج القرآن کے انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کو ایوارڈ دیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے نمائندے اور رہنماء بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب روادی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ایوارڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بین المذاہب خدمات کا قومی سطح پر اعتراف ہے۔
تبصرہ