رپورٹ: ایم ایس پاکستانی
نولکھا چرچ لاہور میں گذشتہ دنوں "عید ملن اینڈ کرسمس پارٹی" کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم عیسائی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے کیا۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں کوریا سے آئے عیسائی وفد کے علاوہ ملک بھر سے بشپ اور پادری بھی موجود تھے۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کرنل (ر) محمد احمد اور پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے تحریک منہاج القرآن کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور بائبل مقدس سے کیا گیا۔
ڈاکٹر مجید ایبل نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں اور جنوبی کوریا کے وفد نے بھی اظہار خیال کیا۔
پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مسلم عیسائی یکجہتی کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن دنیا میں عالمی امن کے قیام اور مختلف تہذیبوں کے درمیان افہام و تفہیم کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ان کوششوں اور خدمات پر کیتھلک چرچ کی طرف سے خصوصی طور پر "امن ایوارڈ 2006" بھی دیا گیا۔ ہمارا یہ مشن مزید جاری رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر کرسمس اور عید ملن کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ