منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر کی میجر جنرل (ر) نوئیل کھوکھر سے ملاقات

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 24 نومبر 2016 کو ڈاکٹر میجر جنرل (ر) نوئیل کھوکھر سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ ملاقات میں کاشف سعید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی حالات پر دونوں رہنماؤں میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سہیل احمد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر میجر جنرل نوئیل کھوکھر سچے پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں تک ترقی حاصل کی اور ملک و قوم کی خدمت کی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر میجرجنرل (ر) نوئیل کھوکھر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر میجر جنرل (ر) نوئیل کھوکھر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف علمی و فکری محاذ پر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل نے افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کی ہے جو ملی و قومی جذبے کی عکاس ہے۔

تبصرہ