پروفیسر ڈاکٹر چارلس ریمزے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کم عرصے میں فروغ امن کیلئے غیر معمولی کام کیا :ڈاکٹر ریمزے
ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیم کے فروغ کیلئے جو ادارے قائم کیے ہیں وہ بے مثال کارنامہ ہے
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے منہاج القرآن کی خدمات کو مسیحی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

لاہور (4 نومبر 2015) فارمن کرسچن کالج و یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ڈائیلاگ پروفیسر ڈاکٹر چارلس رمزے اور پروفیسر نصیر جان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر چارلس ریمزے نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا سے ملاقات کی۔ سہیل رضا نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات خصوصاً ویلفیئر اور تعلیمی منصوبہ جات کا تعارف کروایا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے، قیام امن، بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر چارلس ریمزے نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے قیام کیلئے مسلم و مسیحی مذاہب کے پیروکاروں میں باہمی تعلق کا فروغ انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔ ایف سی کالج یونیورسٹی اور منہاج یونیورسٹی اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دونوں تعلیمی اداروں کے باہمی سطح پر ڈائیلاگ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گی۔

اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی اشتراک عمل سے مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے شروع کرنے پر بھی اتفاق کی۔

ڈاکٹر چارلس نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے جو ادارے قائم کیے ہیں وہ بے مثال کارنامہ ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے بہت کم عرصے میں فروغ امن کیلئے غیر معمولی کام کیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو مسیحی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ڈاکٹر چارلس نے منہاج القرآن کے قائدین کو ایف سی کالج و یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی۔

تبصرہ