تحریک منہاج القرآن انڈیا کے امیر سید نادِ علی نے ممتاز ہندو راہنماء، رام کریشنا مشن کے سیکرٹری جنرل شری سوامی نخلسوار نندا اور پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجیئن شکاگو کے سفیر ڈاکٹر جیش شاہ سے بڑودھا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تینوں راہنماؤں نے ہر سطح پر امن کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فروغِ امن، بین المذاہب رواداری اور احترامِ انسانیت کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر دونوں مہمانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت آج سب سے زیادہ ہے۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فروغِ امن کے لیے مزید اقدامات کاجائزہ لیا۔ سید نادِ علی نے مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ اور انٹرنیشنل پیس کانونشن ویمبلے ایرینا کا اعلامیہ پیش کیا۔
تبصرہ