منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کراچی کے وفد کی ہندو راہنما جسٹس (ر) بھجن داس تجوانی سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنما زاہد لطیف قادری اور منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کراچی کے کوآرڈینیٹر عبدالصمد گاڈت نے ہندو راہنما، ممتاز قانون دان اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) بھجن داس تجوانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ پیش کیا اور انہیں 29 جولائی 2015ء کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونے ’فروغِ امن کے اسلامی نصاب‘ کی تعارفی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ جسٹس (ر) بھجن داس تجوانی نے پروگرام میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا اور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

MQI Interfaith Relation Karachi meet Hindu Leader Justice (r) Bhajandas Tejwani MQI Interfaith Relation Karachi meet Hindu Leader Justice (r) Bhajandas Tejwani

تبصرہ