URI پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی دعائیہ تقریب کا انعقاد پیس سنٹر لاہور فادر ڈاکٹر جیمز چنن کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کی نمائندہ شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کے میزبان یوئیل ہٹی مسٹر آشر نذیر اور ثبنیہ رفعت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر علمی امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ وفد میں ثاقب بھٹی صدر PAT نشترٹاؤن اور ساجد اصغر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے عالمی امن کے قیام پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے احترام انسانیت کی تعلیمات عام کرنے پر زور دیا۔
تبصرہ