ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کا ہندوؤں کے دو ہزار سال پرانے تاریخی مندر کٹاس راج چکوال کے زیرانعقاد تقریب میں بحثیت ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب رواداری کے تحت سرکاری سطح پر شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر اسمبلی حکومت پاکستان جبکہ وزیر مملکت مذہبی امور کے علاوہ پاکستان مین انڈین ہائی کمیشن ڈاکٹر ٹی سی اے راہگوان اور ممبران قومی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے علاوہ ممبر بورڈ میں سہیل احمد رضا، میان عمران مسعود، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر سردار سورن سنگھ، سردار شام سنگھ، ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک اور منوہر چاند کے علاوہ ہندوؤں، مسیحیوں،سکھوں کی مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ