نیو دہلی (انڈیا): ڈائریکٹرانٹرفیتھ ریلیشنز کا بہائی فیتھ کی عبادت گاہ اور گوردواہ بنگلہ صاحب و رکاب سنگھ کا وزٹ

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ نیو دہلی (انڈیا) میں واقع بہائی فیتھ کی معروف عبادت گاہ کنول مندر (Lotus tample) اور سکھ مذہب کے سب سے بڑے گوردوارےگوردوارہ بنگلہ صاحب اور گوردوارہ رکاب گنج کا وزٹ کیا۔ دہلی سکھ گوردوارہ مینیجمنٹ انڈیا اور سردار پرمجیت سنگھ چنڈھوک ممبر DSGMC و چیئرمین گوردوارہ بنگلہ صاحب کی خصوصی دعوت پر دہلی ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا (ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و اقلیتی امور حکومت پاکستان) کے ہمراہ راجہ زاہد محمود، محمد رضوان قادری سیکرٹری جنرل تحریک منہاج القرآن نیو دہلی، جنید خان کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نیو دہلی عبدالحمید خان (شان بھائی)، صدر تحریک منہاج القرآن کانپور UP، سید ناد علی صدر تحریک منہاج القرآن بڑودھ (گجرات)بھی تھے۔

وفد کو سب سے پہلے گوردوارہ رکاب گنج کا وزٹ کرایا گیا اور ہیڈ گرنتھی نے ان کا استقبال کیا اور تمام مہمانوں کو مذہبی رسم کے مطابق سروپا چادر پہنائی گئی۔ اسی طرح گوردوارہ بنگلہ صاحب میں بھی مہمانوں کا انتطامیہ نے استقبال کیا اور سروپا کی رسم ادا کی گئی۔ بہائی فیتھ کی معروف عبادت گاہ کنول مندر (Lotus Tample) پہنچنے پر وہاں کے ایڈمنسٹریٹراور پروٹوکول آفیسر نے انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد کا استقبال کیا اور انھیں تاریخی میوزیم دکھایا۔ سہیل احمد رضا نے کنول مندر کی خوبصورتی و دلکشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کی تعمیرات میں سے سب سے خوبصورت عمارت ہے۔یہاں تمام انسان بلا تفریق مذہب وملت آتے ہیں اور اس دیدہ زیب عمارت کا نظارہ کرتے ہیں۔ چئیرمین گوردوارہ بنگلہ صاحب کی طرف سے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تبصرہ