سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر سردار غوث بخش بارازئی سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سابق وزیر اعلی بلوچستان کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فتوی بطور تحفہ پیش کیا۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن لاہور راوی ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر اقبال نور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غوث بخش بارازئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن عزیز اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا علمی سرمایہ ہیں۔ ان کی جدوجہد عالمی امن و سلامتی اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے، جسے ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے انہیں مرکز کے وزٹ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور وعدہ کیا کہ وہ جلد مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کریں گے۔
تبصرہ