لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کیلئے’’نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی‘‘ ایوارڈ

انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنشنل سہیل احمد رضا کو نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مذاہب عالم کے مابین مذہبی رواداری، برداشت، احترام مذاہب و انسانیت کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کاوشوں کا ہر سطح پر اعتراف کیا جانا اور آج اس پروقار تقریب میں انٹرنیشنل گاسپل مشن کی طرف سے نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈ اس کا واضح ثبوت ہے۔ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں عالم امن کے قیام، مذاہب کے مابین مکالمہ اور ثقافتی تصادم کو روکنے اور بلاتفریق تمام انسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ اسلام دین امن و محبت ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم در حقیقت پیغمبر عالم انسانیت اور تمام کائنات کے لیے باعث رحمت ہیں۔

تبصرہ