انٹرنیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پیس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی EGM یو ایس اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی، برداشت، رواداری، قیام امن و محبت اور احترام انسانیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں پر پیس ایوارڈ دیا گیا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بین الاقوامی سطح پر فکری، نظریاتی اور علمی محاذ پر دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں عالمی برادری نے بھی ان کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو عدم برداشت، سماجی تقریق، ثقافتی تصادم اور مذہبی منافرت سے بچانے کے لیے مختلف سطحوں پر خدمات سرانجام دی ہیں، قومی سطح پر تمام مذاہب کے بنیادی حقوق کو شریعت اسلامی اور آئین پاکستان کی روشنی میں تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر فادر ندیم فرانسس، مسٹرایڈوردا جان، ڈاکٹر ولیم رابنس نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ