لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق سے ملاقات

مذاہب کے مابین ہم آہنگی، برداشت و احترام کے کلچر کو فروغ دینا اور قومی سطح کی ترجیحات کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز تمام سیاسی اور گروہی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وفاقی وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اور صوبائی وزارت اقلیتی امور و انسانی حقوق کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق حکومت پنجاب محترم خلیل طاہر سندھو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر قیام امن و محبت، دہشت گردی کے خاتمے اور مذاہب عالم کے مابین مکالمے کے فروغ اور احترام انسانیت کے کلچر کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی مذہبی خدمات اور بالخصوص انسانیت کے تقدس مذاہب کے مابین محبت واخوت کے لیے عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آخر میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ نے صوبائی وزیر کو شیخ الاسلام کا فتوی (دہشت گردی اور فتنہ خوارج) اور اسلام میں انسانی حقوق کے موضوع پر کتاب پیش کی۔ سہیل احمد رضا نے انہیں منہاج یونیورسٹی کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔

تبصرہ