لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی آرچ بشپ آف سویڈن اینڈرس ہیرلڈ ویجریڈ سے ملاقات

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی آرچ بشپ اینڈرس ہیرلڈ ویجریڈ (Archbishop Anders Harald Wejryd)، آرچ بشپ آف سویڈن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین فروغ اور دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ آرچ بشپ آف سویڈن نے منہاج القرآن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ قیام امن اور مذاہب کے مابین رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا کا ہے۔ پاکستان میں مذہبی رواداری اور قیام امن کے لیے کاوشیں کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے آرچ بشپ کو شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف انگلش فتوی پیش کیا

تبصرہ