پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم رہنماؤں کی جانب سے انہیں مبارکبادی پیغامات دئیے گئے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں سالگرہ کی تقریب میں مسیحی رہنماء ریورنڈ چمن سردار، ہندو رہنماء ڈاکٹر منوہر چاند، چیئرمین ہندو ویلفیئر کونسل سردار بشن سنگھ، چیئرمین بابا گرو نانک ویلفیئر فاؤنڈیشن سردار سر جیت سنگھ نے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی دعوت پرخصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منوہر چاند نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پیار اور محبت کامرکز ہیں، ہم تمام ہندو برادری کی جانب سے ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ریورنڈ چمن سردار نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کی مسیحی برادری کیلئے قابل احترام شخصیت ہیں۔ وہ حقیقی طور پر مذاہب کے مابین رواداری کو فروغ دے رہے ہیں ہم ان کی صحت اور سلامتی کیلئے ہمیشہ دعا گو ہیں۔ سردار بشن سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری امن و محبت کے سفیر ہیں۔ وہ ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں وہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں، سکھ برادری انکی درازی عمر کیلئے دعا گو ہے۔
تبصرہ