ننکانہ صاحب: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا گوردوارہ جنم استہان بابا گرونانک کا وزٹ

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان کا وفد کے ہمراہ گوردوارہ جنم استہان بابا گرونانک جی ننکانہ صاحب کا وزٹ کیا۔ وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد احمد خان، رائے اقبال صدر پاکستان عوامی تحریک ننکانہ صاحب، ناظم تحریک ننکانہ اور ناظم نشرو اشاعت تحریک زاہد اعوان بھی ہمراہ تھے۔

گوردوارہ جنم استہان پہنچنے پر سردار منموہن سنگھ خالصہ، سردار جنم سنگھ، سردار روہیل سنگھ اور کیئر ٹیکر اظہر عباس، لیاقت علی نے ان کا استقبال کیا اور مہمانوں کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر خالد علی ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان بھی موجود تھے۔

وفد کو گوردوارہ جنم استہان کے مختلف حصوں کا وزٹ کرایا گیا اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سیکرٹری شرائنز اور دیگر عملہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور خاص طور پر ہندوؤں کے مندروں اور سکھوں کے گوردوارہ کی تزئین و آرائش کو مذہبی کلچر کے تناظر میں تعمیر و ترقی پر توجہ دے۔ تمام گوردوارہ میں سکھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تمام مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر گوردوارہ جنم استہان کے ہیڈ گرنتھی نے تمام مذہبی رسومات کی تفصیل بتائی اور معزز وفد کو روایتی تحفہ سروپا بھی پہنائے۔

تبصرہ