ویٹی کن سٹی انٹرفیتھ کونسل کی کمیونٹی آف سینٹ اگیڈیو کے صدر پروفیسر مارکو امپاگلیازو اور میڈم ویریلیا مارتانو سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی اسلام آباد سرینا ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر پاؤل بھٹی چیئرمین آل پاکستان کرسچئن الائنس و سابقہ وفاقی وزیر انٹرفیتھ ہارمنی ڈاکٹر عابد رؤف اور پروفیسر قبلہ ایاز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا اور معزز مہمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، امن و محبت کے لیے کاوشوں پر آگاہ کیا گیا۔ آخر میں سہیل احمد رضا نے شیخ الاسلام کا فتوی انگلش Fatwa on Terrorism and Suicide Bombings معزز مہمان کو پیش کیا۔
تبصرہ