مختلف مذاہب کے راہنماؤں کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات اور عید کی مبارکباد

ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں تمام مذاہب کے نزدیک انتہائی قابل احترم شخصیت ہیں۔ پنڈت بھگت لال
مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی ڈاکٹر طاہر القادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

سکھ رہنماء سردار بشن سنگھ نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری انسانی حقوق کی سر بلندی، مذاہب عالم کے مابین رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس کی واضح مثال ویمبلے کانفرنس ہے جس میں مختلف مذاہب کے اکابرین نے اپنے اپنے انداز سے مذہبی عقائد کے مطابق دعا کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری ساری دنیا میں اور بالخصوص پاکستان میں مختلف مذاہب کے حقوق کیلئے حقیقی معنوں میں عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر ملاقات میں انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ وفد میں سکھ رہنماء سردار بشن سنگھ، ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال، مسیحی رہنماء فادر پاسکل پولوس، یوسف بجنوری اور سردار ترنجیت سنگھ شامل تھے۔ جبکہ اس منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا بھی موجود تھے۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو عید کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں تمام مذاہب کے نزدیک انتہائی قابل احترم شخصیت ہیں۔ وہ مختلف مذہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پنڈت بھگت لال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری مختلف مذاہب اور مختلف معاشروں کے مابین وحدت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور انکی کوششوں سے مختلف مذاہب کے مابین یگانگت، مفاہمت، امن و آتشی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے قیام کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔

تبصرہ