راولپنڈی: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے ڈائریکٹر اجتماعات محمد جواد حامد کے ہمراہ راولپنڈی میں کرسچین سٹڈی سنٹر کا وزٹ کیا اور ادارہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسٹی کوآرڈینیٹر مس جینیفر اور کرسٹوفرشرف سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص پاکستان میں غیر مسلموں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور انہیں سیاسی و سماجی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے حوالہ سے معاملات زیر بحث آئے۔
ڈائریکٹر کرسچیئن سٹڈی سنٹر نے منہاج القرآن کی عالمی سطح پر بین المذاہب رواداری کے لیے شیخ الاسلام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور پاکستان میں اس مقصد کے لیے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
تبصرہ