لاہور: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ریورنڈ رانا یوآب کی ملاقات

(لاہور، 02 مارچ) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر آرچ بشپ آف کنٹربری چرچ آف انگلینڈ لیمپتھ پیلس انٹرفیتھ ڈیپارٹمنٹ کے سابق اسسٹنٹ ریورنڈ رانا یوآب خان مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ پرتشریف لائے تو ڈائریکٹر انٹر فیتھ سہیل رضا، ڈائریکٹر ڈی ایف اے جی ایم ملک، ڈائریکٹر اجتماعات جواد حامد، ڈائریکٹر ایڈمن عاقل ملک، کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ثناء اللہ خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ریورینڈ یوآب نے مرکز کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا بالخصوص کالج آف شریعہ اینڈ ماڈرن سائنسز کے وائس پرنسپل علامہ محمد صادق قریشی سے ملاقات کی۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی میں تعلیمی معیار، تدریس و تربیتی امور کے متعلق بریفنگ دی۔

بعد ازاں انہوں نے صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور آرچ بشپ آف کنٹربری لیمپتھ پیلس کے انٹرفیتھ ڈیپارٹمنٹ کے مابین Colaboration اور اکیڈمک سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، وائس پرنسپل شریعہ کالج علامہ صادق قریشی اور انٹر فیتھ کو آرڈینیٹر ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔

1

تبصرہ