لاہور : صوبائی سیکرٹری وزارت حقوق انسانی و اقلیتی امور حکومت پنجاب سے سہیل احمد رضا کی ملاقات

صوبائی سیکرٹری وزارت حقوق انسانی و اقلیتی امور حکومت پنجاب چوہدری جاوید اقبال سے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حقوق انسانی کے تحفظ و بین المذاہب رواداری کے عملی فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات اور ملکی سطح پر اقلیتی برادری کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی سیکرٹری نے انٹرفیتھ ریلیشنز کی سرگرمیوں اور سول سوسائٹی میں منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے حکومت پنجاب کی وزارت کو صوبے کی تمام اقلیتوں کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا اور وزارت کو ان کے مسائل کے حل کرنے میں اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

آخر میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معروف تصنیف ’اسلام میں انسانی حقوق‘ اور دیگر لٹریچر تحفہ کے طور پر پیش کیا۔

تبصرہ