لاہور : کمیونٹی آف سینٹ اگیدیو پیس اینڈ سوشل جسٹس سیکنڈ ویٹی کن سٹی اٹلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے سہیل احمد رضا کی ملاقات

کمیونٹی آف سینٹ اگیدیو پیس اینڈ سوشل جسٹس سیکنڈ ویٹی کن سٹی اٹلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسٹر روبرٹو پیٹر اولیچو (Mr. Robert Peter Lucci) سے پاکستان وزٹ کے موقع پر لاہور میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے دوران پاکستان اور یورپ میں انسانی حقوق کے تحفظ، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں اور خاص طور پر عالمی امن کے قیام، مذاہب کے مابین بہتر تعلقات اور رواداری کے فروغ کے لیے ویمبلے ایرنا لندن میں ہونے والی پیس کانفرنس کو موضوع بنایا۔

معزز مہمان نے اس قدر کاوشوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ آخر میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز نے معزز مہمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف لکھا جانے والا انگلش فتوی و دیگر لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا۔

تبصرہ