9 نومبر 2012 کو یوم اقبال کے موقع پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام شاعر ملت، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں گورنر پنجاب لطیف احمد کھوسہ، نائب ناظم اعلی جی ایم ملک، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام، ڈائریکٹر ایڈمن ملک محمد عاقل شریک ہوئے جبکہ اقلیتی برادری کے راہنماؤں میں سے ریورینڈ پاسٹر ہنوک حق، سردار رنجیت سنگھ، ڈاکٹر منور چاند شامل ہیں۔
اس موقع پر تمام اقلیتی راہنماؤں نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ساتھ منعقدہ اس تقریب میں حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کوششوں کو سراہا۔
تبصرہ