ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کی قیادت میں تحریک کے وفد نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس وفد میں نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز، امیر تحریک ضلع ننکانہ ڈاکٹر محب النبی اور دیگر ضلعی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر ملک لیاقت علی، ہیڈ گرنتھی سردار دیال سنگھ، سردار پرمجیت سنگھ اور دیگر سکھ راہنماؤں نے استقبال کیا۔ گوردوارہ کی انتظامیہ نے وفد کے ارکان کو گوردوارہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کرواتے ہوئے انہیں اس کی تاریخی اہمیت و حیثیت سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی مذہبی رسومات کے بارے میں تفصیلی انداز میں بتایا۔ اس موقع پر وفد نے سکھ راہنماؤں کو 23 دسمبر 2012 کو مینار پاکستان شیخ الاسلام کے استقبال کے لیے خصوصی شرکت کی دعوت دی جسے سکھ برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قبول کیا۔
تبصرہ