منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام یوم دفاع عقیدت و احترام سے منایا گیا

وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 ستمبر کو یوم دفاع انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام پوری دنیا کے نام ہوتا ہے، نیز ان کی جانب سے شہداء کے مزارات پر پھول بھی چڑھائے جاتے ہیں۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ دفاع پاکستان کے ہیرو میجر شبیر شہید (نشان حیدر) کے مزار لاہور میانی صاحب قبرستان میں حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھول چرھائے۔ اس موقع پر وہاں پاکستان آرمی کا ایک چاق چوبند دستہ بھی سلامی کے لیے موجود تھا۔

تبصرہ