منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی پروفیسر عبداللہ شافی سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے مورخہ 10 اگست 2012ء کو پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ شافی سے ملاقات کی جو جغرافیہ میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی ہیں، کویت جغرافیائی سوسائٹی کے سینئر ممبر، جامعہ گلف یونیورسٹی میں پروفیسر اور شیخ عمر بن حفیظ الحبیب سے ارادت رکھتے ہیں۔ وفد میں ایم ایچ قریشی، ڈاکٹر نثار اکبر اور محمد جعفر صمدانی شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد شافی عبداللہ کے بیٹے احمد شافی(جو کویت میں سلوک وتصوف کی تعلیمات کا باقاعدہ حلقہ چلاتے ہیں) نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور خواہش کا اظہار کیا کہ ہمارے تعلقات اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی اور اصلاح احوال کے لئے ہوں گے۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے ڈاکٹر شافی عبداللہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کے احوال، افکار، بین الاقوامی رحجانات، اقدامات اور سرگرمیوں سے آگاہی کرائی۔ شیخ الاسلام کی کتب، تقاریرپر مختصر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر شافی عبداللہ MPIC کی بریفنگ سے بے حد متاثر ہوئے کہ اسلام کو اللہ پاک نے ایسی نعمتوں سے نوازا ہے مگر اہل اسلام ان سے کماحقہ فائدہ حاصل نہیں کر پا رہے۔ شیخ الاسلام کا قد تو بہت بڑا اور اونچا ہے مگر آپ کی سرگرمیوں سے عالم عرب میں ایک جامع تعارف ہونا چاہئے، اس سلسلہ میں ہم ایک مشترکہ کوشش کر نے کے لئے تیار ہیں۔احمد شافی کہا کہ اگر شیخ الاسلام کویت تشریف لاتے ہیں تو جامع خلیج کے بہترین اورعالمی معیار کے پر کشش ہال میں آپ کے خطابات کو ممکن بنا سکتے ہیں۔منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی تاریخی کتاب فتویٰ کی کاپیش کی جس پر پروفیسر ڈاکٹر عبدللہ شافی نے شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ