ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کے اعزاز میں مرکزی انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سینئر نائب صدر ملک نذیر احمد کی جانب سے لاڑکانہ ریسٹورینٹ گلشن اقبال کراچی میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت مرکزی راہنما جمعیت علماء پاکستان طارق محبوب نے کی جبکہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز وڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سہیل احمد رضا مہمان خصوصی تھے۔ اس ظہرانے میں تحریک منہاج القرآن کراچی کی سنٹرل ایگزیکٹو کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی جن میں امیر تحریک کراچی سید ظفر اقبال، نائب امیر کراچی قیصر اقبال، نائب ناظم تحریک کراچی اشرف قیصر ایڈووکیٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر جنید بیگ اور اطہر جاوید صدیقی شامل تھے۔
سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے میزبان ملک نذیر اور ان کے جملہ تنظیمی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں استحکام پاکستان کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی۔ اسی دوران انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی پاکستان اور بیرون ممالک میں ہونے والی سرگرمیوں سے شرکاء تقریب کو آگاہ کیا۔
آخر میں ملک نذیر اور طارق محبوب کو شیخ الاسلام کی کتب کا تحفہ امیر کراچی نے پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی بھلائی امن وآشتی اور بالخصوص پاکستان میں امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ