ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی اسلام آباد میں وفاقی وزراء وسیکرٹریز سے ملاقات

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے اسلام آباد میں وفاقی وزراء وسیکرٹری برائے قومی ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری سے ملاقات کی۔ جن میں وفاقی زیر برائے قومی ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری ڈاکٹر پاؤل بھٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر پاؤل بھٹی وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قومی ہم آہنگی ہیں جو سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے بھائی ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے دوران قومی سطح پر بین المذاہب رواداری کے فروغ میں سول سوسائٹی بالخصوص انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشل کے کردار کو سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر امن کے لئے کاوشوں اور خاص طور پر ویمبلے سنٹر لندن کانفرنس کو عالمی امن اور مذاہب کے مابین رشتے کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

سہیل احمد رضا نے شیخ الاسلام کا فتوی بھی اس موقع پر انہیں پیش کیا۔ ان کے علاوہ وفاقی سیکرٹری وزارت قومی ہم آہنگی محمد جاوید اقبال اعوان سے بھی خصوصی ملاقات کی اور انہیں بھی شیخ الاسلام کے فتوی کی کتاب پیش کی۔ پھر وزیر مملکت برائے مذہبی وقومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی فتوی پیش کیا۔ اسی دوران کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسٹائن اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنیفر سے ملاقات کی اور سنٹر کا وزٹ کیا۔

تبصرہ