ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی ممتاز قومی ہیرو (تمغہ بسالت و تمغہ جرات) ریٹائرڈ گروپ کیپٹن سیسل چوہدری کی وفات پر ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سیسل چوہدری کی آخری رسومات لاہور سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ میں ہوئی۔ جس میں بشپ سبطین شاہ، بشپ اینڈریو فرانسس، بشپ جوزف کوٹس نے مرحوم کے لئے دعائیہ تقریب کی۔
مرحوم کے اہل خانہ کے لئے پاکستان ائیرفورس کے افسران اور کیڈٹس نے بھی شرکت کی اور گلبرگ گورا قبرستان میں پاکستانی پرچم میں مرحوم کے تابوت کو لپیٹ کر سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے علاوہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا جس میں شیخ الاسلام نے مرحوم کی قومی وملی خدمات خاص طور پر پاک فضائیہ میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات ادا کرنے اور حکومت پاکستان سے تمغہ جرات اور تمغہ بسالت حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے بیٹے سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک قومی اثاثہ تھے اور ان کی دفاع پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تبصرہ