ہندوؤں کا مذہبی تہوار "دیوالی" لاہور کے شری کرشنا مندر میں جوش وخروش سے منایا گیا، جس میں انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز کی قیادت میں شرکت کی۔ دیوالی کے حوالہ سے آواری ہوٹل میں انیگلو ایشین ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام سیمینار منعقد ہوا، جس میں یوکے سے بابا دویند کمار گہی مہمان خصوصی تھے، جبکہ سہیل احمد رضا دائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز، ڈاکٹر منور چاند، ڈپٹی سیکریٹری شرائنز ETPB حکومت پاکستان اظہر نذیر سلہری، محترمہ منہاز رفیق، سابق وزیر قانون اعجاز احمد خان، سردار بشن سنگھ، سردار ترنجیت سنگھ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سہیل احمد رضا نے کہا کہ پاکستان وہ اسلامی ریاست ہے جہاں غیر مسلموں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین الاقوامی سطح پر قیام امن ومحبت، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل پیس کانفرنس لندن ایرینا میں منعقد کی، جس میں تمام مذاھب کے قائدین کو ایک جگہ اکٹھا کر کے دنیا میں امن کے قیام کی عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ