منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلشینز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی ویٹی کن سٹی روم میں عیسائی رہنماؤں سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلشینز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا جو ان دنوں دورہ یورپ پر ہیں، نے اٹلی کے شہر روم میں ویٹی کن سٹی کے صدر Cardinal Jean Louis Tauran سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام کے بین المذاہب پیغام امن پر بات چیت ہوئی۔

سہیل احمد رضا نے Jean Louis Tauran کو بتایا کہ اسلام کی تعلیمات عالمی قیام امن کی ضمانت ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں کہیں بھی تشدد کا عنصر شامل نہیں۔ اسلام بردباری، تحمل، باہمی بات چیت اور مشاورت کے ساتھ ساتھ معاشرتی قیام امن پر زور دیتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، اسلام کی انہی تعلیمات کو عملی طور پر دنیا میں عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی عالمی تعلیمات امن ہی دنیا میں قیام امن کی ضمانت ہیں۔

تبصرہ