ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کا دورہ یورپ 18-2017

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے دسمبر 2017 میں یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا۔ انہیں اس دورہ کی دعوت بیلجیئم کی کیتھولک یونیورسٹی لیووین (KU Leuven) کے شعبہ انٹرفیتھ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر انیے ماریہ مایئر نے دی تھی۔ سہیل احمد رضا نے بطور (Visiting Research Fellowship) یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار اور ورکشاپس میں شرکت کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں عالمی سطح پر بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اقدامات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

سہیل احمد رضا نے جرمنی کے شہر آہن میں عالمی تنظیم میسی آلوجی میسیوو (Missiology Missio) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سٌریمان ہیرلڈ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں فرینکفرٹ میں کرسمس کی تقاریب میں شرکت کی جن میں مسیحی رہنما ڈاکٹر کرسچیئن ٹرال، ڈاکٹر فلیکس کارنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا فرانس کے شہر پیرس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے انٹرفیتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں، پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران سے ملاقات کی اور اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔

سہیل احمد رضا ناروے کے شہر اوسلو بھی گئے جہاں انہوں نے نیشنل انٹرفیتھ کونسل ناروے کے سربراہ اور نارویجن چرچ ایڈ (Norwegian Church Aid) کے کنٹری ڈائریکٹر آرنے سیوران سے ملاقات کی۔ انہوں نے ناروے کے شہر درمن میں سکھوں کے گوردوارہ کا بھی دورہ کیا۔

سہیل احمد رضا نے روم پہنچنے کے بعد ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا اور پوپ فرانسس کے نمائندہ بین المذاہب تعلقات ریورنڈ فادر مارکس سولو سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاپائے روم کے ہمراہ مرکز بین المذاہب تعلقات کا بھی دورہ کیا۔

تبصرہ